خاتون خودکش بمبار کی آخری ٹوئٹ سامنے آگئی

27  اپریل‬‮  2022

خاتون خودکش بمبار کے نام سے منسوب ٹوئٹر اکاؤنٹ سے آخری ٹوئٹ سامنے آگئی۔
شاران بلوچ کے نام سے بنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر نظر ڈالی جائے تو اس اکاؤنٹ سے 26 اپریل یعنی کراچی دھماکے والے دن، دوپہر 2 بج کر 10منٹ پر ایک ٹوئٹ کی گئی جس میں الوداعی پیغام جاری کیا گیا۔
خاتون حملہ آور نے اپنے پیغام میں براہوی زبان میں لکھا ’رخصت اف اوران سنگت‘ جس کا مطلب ہے کہ ’وہ جا رہی ہیں ہیں، مگر یہ سنگت چلتی رہے گی۔جہاں اس ٹوئٹر اکاؤنٹ پر دیے گئے اس پیغام نے لوگوں کی توجہ اپنی جانب سمیٹی وہیں کچھ صارفین اس ٹوئٹ کا وقت دیکھ کر حیران رہ گئے۔
ٹوئٹ کی ٹائمنگ کا بغور جائزہ لیا جائے تو جامعہ کراچی دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بتاتی ہے کہ دھماکا 2 بج کر 6 منٹ پر ہوا جب کہ ٹوئٹ 2 بج کر 10 منٹ پر کی گئی، اب سوال یہاں یہ پیدا ہوتا ہے کہ اس خاتون کے اکاؤنٹ سے ’الوداعی ٹوئٹ‘ کس نے کی؟ممکنہ طور پر خاتون نے یہ ٹوئٹ اس وقت پر شیڈول کی ہو یا ہوسکتا ہے کہ ان کا یہ ٹوئٹر اکاؤنٹ کسی اور کے زیرِ استعمال ہو۔


جامعہ کراچی میں خودکش دھماکے کی ذمہ داری دہشتگرد علیحدگی پسند تنظیم بلوچ لبریشن آرمی مجید بریگیڈ نے قبول کرلی ہے، تشویشناک بات ہے کہ پہلی دفعہ اس دہشتگرد جماعت کی طرف سے ایک خاتون کو خود کش حملہ آور کے طور پر استعمال کیا گیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved