وزیر دفاع خواجہ آصف نےکہا ہےکہ سوشل میڈیا پہ گالیوں اور زہریلی مہم عمران خان کی ایما اور سرپرستی میں چلائی جارہی ہے۔
اپنے بیان میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی ایما اور سرپرستی میں فوج، عدلیہ اور الیکشن کمیشن کے خلاف سوشل میڈیا پہ گالیوں اور زہریلی مہم چلائی جارہی ہے۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اگر ریاستی آئینی ادارے عمران خان کے مفادات کے تحفظ اور ان کی ذات کے تابع ہوں تو سب اچھا ہے ورنہ آپ کو گالیاں دی جائیں گی اور بد زبانی کی جائے گی۔