روس کا جوابی وار، جرمنی کے 40 سفارتکار ملک بدر

27  اپریل‬‮  2022

روس نے جرمنی کے 40 سفارت کاروں کو ناپسندیدہ شخصیات قرار دیتے ہوئے فوری طور پر ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے  کی رپورٹ کے مطابق روس نے جرمنی کے 40 سفارت کاروں کو ملک بدرکرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔  میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ تعداد روس میں تعینات جرمن سفارت کاروں کی ایک تہائی بنتی ہے، جن کی ملک بدری کے بعد سفارتی کاموں میں خلل پڑنے کا امکان ہے۔

اس سے قبل  جرمنی نے یوکرین پر حملے اور روسی افواج کی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا الزام عائد کرتے ہوئے  روسی سفارت کاروں کو جرمنی چھوڑنے کے احکامات جاری کئے تھے۔

عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روس نے جرمنی جرمنی کے اس اقدام پر  ردعمل میں یہ فیصلہ کیا ہے، روسی وزارت خارجہ نے جرمنی کے سفارت کار کو طلب کر کے اس فیصلے پر احتجاج کیا اور 40 جرمن سفارت کاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا۔

واضح رہے کہ رواں ہفتے جرمنی نے یوکرین کو روس کیخلاف جنگ کیلئے اینٹی ائیر کرافٹ ٹینک فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز روس نے سویڈن کے فیصلے کے ردعمل میں سویڈن کے 3 سفارتکاروں کو بھی ملک بدرکرنے کے احکامات جاری کئے تھے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved