حکومت پاکستان نے سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو پاسپورٹ جاری کر دیاہے۔
پاسپورٹ جاری ہونے پر ردعمل میں رہنماء مسلم لیگ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاسپورٹ ملنے کے بعد پاکستان واپسی کے حوالے سے فیصلہ کروں گا، اہوں نے تصدیق کی کہ پاکستانی حکام نےانہیں پاسپورٹ کے جاری ہونے سے متعلق آگاہ کر دیا ہے۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ کہ سیاسی انتقام کیلئے مجھ پر بےبنیاد مقدمات قائم کئے گئے، میں حلفاً کہتا ہوں کہ میں نے کبھی ٹیکس نہیں چھپایا، اور نہ ہی کبھی ریٹرن فائل کرنے میں تاخیر برتی۔
واضح رہے کہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پاسپورٹ کیلئے لندن سفارتخانے میں اپنی دستاویزت جمع کرائی تھیں، اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو بھی 10 سال کی مدت کا پاسپورٹ جاری کیا گیا ہے۔