وزیراعظم کی بغیر کسی وجہ سے نکالے گئے افراد کو دوبارہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل کرنے کی ہدایت

27  اپریل‬‮  2022

وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہےکہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے بغیر کسی وجہ کے نکالے گئے مستحق افراد کی شمولیت یقینی بنائی جائے، اس کے لئے طریقہ کاروضع کرنا خوش آئند ہے۔

اسلام آباد – (اے پی پی): ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت شازیہ عطاء مری سے ملاقات میں کیا۔ ملاقات میں وزیراعظم کو وزرات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے وزیراعظم کے بلوچستان دورے کے دوران مستحق افراد کی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شمولیت اور طالبات کی تعلیم کو یقینی بنانے کیلئے وظائف و والدین کو امداد کے اعلان پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔

وزیراعظم کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں سے گزشتہ حکومت کی طرف سے بغیر تحقیق کے نکالے گئے آٹھ لاکھ بیس ہزار لوگوں کیلئے اپیل کے مجوزہ طریقہ کار پر بھی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے کہا کہ بے نظیر انکم سپوٹ پروگرم میں سے نکالے گئے افراد کی دوبارہ شمولیت کیلئے اپیل کا طریقہ کار وضع کرنا خوش آئند ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ ایسے مستحق افراد جو بغیر کسی وجہ کے نکالے گئے، ان کی شمولیت یقینی بنائی جائے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved