اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی کراچی یونیورسٹی میں ہونے والے حملے کی مذمت

27  اپریل‬‮  2022

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کراچی یونیورسٹی میں ہونے والے حملے کی مذمت کی ہے۔

اقوام متحدہ –(اے پی پی):چینی خبررساں ادارے کے مطابق نائب ترجمان فرحان حق نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ سیکرٹری جنرل نے کراچی میں ہونے والے حملے کی شدید مذمت کی ہے ،متاثرین کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ۔

نائب ترجمان فرحان حق نے مزید کہا کہ پاکستان میں اقوام متحدہ کے رہائشی اور انسانی ہمدردی کے رابطہ کار جولین ہارنیس نے بھی اس حملے کی شدید مذمت کی ہے اور اموات پر دکھ کا اظہار کیا ہے ۔ جولین ہارنیس نے کہا کہ ایسے حملے جن میں جان بوجھ کر تعلیمی مقامات اور اساتذہ کو نشانہ بنایا جا تا ہے، خاص طور پر قابل مذمت ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی یونیورسٹی میں کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کی شٹل مسافر وین میں دھماکہ ہواجس میں 3چینی اساتذہ جاں بحق اور ایک استاد زخمی ہو گیا تھا، دھماکے میں متعدد پاکستانی زخمی ہوئے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved