ن لیگ نے انتقامی کاروائیاں شروع کر دیں، پولیس افسر معطل

27  اپریل‬‮  2022

مسلم لیگ (ن) نے برسراقتدار آتے ہی انتقامی کاروائیوں کا آغاز کر دیا۔

نجی جریدے کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی سینئرنائب صدر مریم نواز کے خلاف سوشل میڈیا پر نازیبا زبان استعمال کرنے پر ڈی پی او ساہیوال نے چیچہ وطنی صدر پولیس سٹیشن کے ایس ایچ او کو معطل کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ڈی پی او ساہیوال نے چیچہ وطنی صدر سرکل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کو معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔ تحقیقات کے بعد ڈی ایس پی کی جانب سے جمع کرائی گئی انکوائری رپورٹ میں تصدیق کی گئی کہ ایس ایچ او، سب انسپکٹر اے ڈی شاہین نے فیس بک پر مریم نواز کے متعلق نازیبا باتیں کہیں۔

ڈی ایس پی کی رپورٹ کی روشنی میں  ڈی پی او نے ایکشن لیتے ہوئے اے ڈی شاہین کو سروس سے معطل کرتے ہوئے پولیس لائنز ساہیوال رپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved