بلوچستان کا بڑا شہر زلزلے سے لرز اٹھا

27  اپریل‬‮  2022

بلوچستان کے ضلع قلات اورگرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکےمحسوس کئے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.7 اور گہرائی 20 کلو میٹر زیر زمین تھی، اور اس کا مرکز  قلات کے قریب تھا۔

زلزلے کے جھٹکوں سے شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved