آرمی چیف کی تعیناتی کب ہو گی؟ حکومت نے بتا دیا

27  اپریل‬‮  2022

آرمی چیف کی تعیناتی کب ہو گی ست متعلق  حکومت نے  ایم بیان دے دیا ۔

تفصیلات کے مطابق  وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جب وقت آئے گا وزیراعظم شہبازشریف میرٹ کے مطابق آرمی چیف تعینات کریں گے، کوئی چیزوزیراعظم کواس سے روک نہیں سکتی۔

نجی ٹی وی کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ اگلے آرمی چیف کی تعیناتی نومبرمیں ہونی ہے اور تعیناتی میں سات ماہ ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ جب وقت آئے گا وزیراعظم آئین میں دیے گئے اختیارات کواستعمال کریں گے، کوئی چیزوزیراعظم کواس سے روک نہیں سکتی۔

عمران حکومت کے حوالے سے وزیر دفاع کا کہنا تھاکہ عمران خان کا زوال اُ ن کی اپنی حرکتوں کی وجہ سے ہوا ہے، فوادچوہدری نے بالکل صحیح کہا ہے کہ ان کے تعلقات اسٹیبلشمنٹ کےساتھ خراب ہوئے۔

ان کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی ہرشخص کومتنازع بنادیتی ہے، عمران دورمیں ایک خاتون نے اربوں روپے بنائے اورآج وہ مفرورہے، عمران خان کا نام توشہ خانہ خان رکھ دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ ہمیں امپورٹڈ حکومت کہنے والے نے اپنے بچے برطانیہ ایکسپورٹ کیے ہوئے ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے حوالے سے وزیر دفاع کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی بابریعقوب کو چیف الیکشن کمشنربنانا چاہتی تھی ہم نے مخالفت کی، بابریعقوب کا نام مسترد کیا تو پی ٹی آئی سکندرسلطان راجہ کا نام لے آئی، پی ٹی آئی نے یہ نہیں کہاکہ سکندرسلطان راجہ کا نام اسٹیبلشمنٹ نے دیا ہے۔

جبکہ دوسری جانب اپنے ایک ٹویٹ میں فواد چوہدری کا کہنا تھا “آئین منتخب وزیر اعظم کو آرمی چیف اور دیگر تعیناتیوں کا حق دیتاہے،موجودہ حکومت کو ایسی مستقل تعیناتیوں کا کوئی حق حاصل نہیں، امپورٹڈحکومت اگر ایسی تعیناتیوں کے خواب دیکھے گی تو ملک اور ادارے انار کی کا شکار ہو جائیں گے، اس حکومت کی حیثیت صرف عارضی ہے، مستقل تعیناتیاں منتخب حکومت کرے گی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved