حمزہ شہباز کے حلف سے متعلق مر یم نواز کا بڑا بیان سامنے آگیا

27  اپریل‬‮  2022

حمزہ شہباز کے حلف سے متعلق مر یم نواز  نے  بڑ ا بیان سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

  لاہور میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ جتنا چاہے حمزہ کا حلف روکو، حمزہ حلف اٹھا کر رہے گا، عمران خان کے تمام حربے ناکام ہوگئے تو جعلی خط اٹھا لیا، عمران خان کی ٹیں ٹیں سن کر دماغ پک گیا، کیا عمران خان جیسے ناکام آدمی کے خلاف کسی کو سازش کی ضرورت تھی؟

پارلیمینٹ نے عمران خان کو اٹھا کر باہر پھینکا، نواز شریف نے ابھی عمران خان کی حکومت ختم کی، اب سیاست بھی ختم کرے گا۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ عمران خان نے زندگی میں کبھی سچ نہیں بولا، ہمیں سناتا رہا کہ گھبرانا نہیں ہے، اقتدار جانے کے بعد سے دھاڑیں مار مار کر رو رہا ہے، آخری گیند تک کھیلنے کے دعوے کرنے والا مقابلے سے بھاگ گیا۔

جبکہ دوسری جانب چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی نے گزشتہ روز محفوظ کیا گیا کیس کا مختصر فیصلہ سنایا۔جسٹس امیر بھٹی نے مختصر فیصلے میں کہا کہ 25 دن سے صوبے میں حکومت موجود نہیں، حلف میں تاخیر آئین کے خلاف ہے، کل تک گورنر پنجاب خود یا کسی نمائندے کے ذریعے وزیراعلیٰ پنجاب سے حلف لیں۔

لاہور ہائیکورٹ  حمزہ شہباز سے وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف لینے  کے لیےعدالتی حکم پر عملدرآمد کیلئے دائر درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ  نےحمزہ شہباز کی درخواست پر  فیصلہ محفوظ کیا تھا۔درخواست میں سیکرٹری ٹو صدر پاکستان، فیڈریشن، وزیر اعظم اور پنجاب حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ درخواست گزار کے پاس اس معزز عدالت کے آئینی دائرہ اختیار کو استعمال کرنے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں۔درخواست کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے صدر پاکستان کو حلف کے لیے نمائندہ مقرر کرنے کی ہدایت کی تھی۔ صدرِ پاکستان عدالت کے حکم  کے باوجود بغیر کسی وجہ کے اور تاخیر کر رہے ہیں۔

22 اپریل کو عدالت نے پنجاب کے شہریوں کو درپیش مشکلات کو دیکھتے ہوئے فیصلہ جاری کیا۔عدالتی حکم پر صدر پاکستان نے منتخب وزیر اعلیٰ سے حلف لینے کیلئے اقدامات نہیں کیے۔

صدر مملکت بطور سربراہ کسی سیاسی دباؤ کے بغیر اپنے فرائض پر عملدرآمد کرنے کے پابند ہیں۔صدر غیر جانبدارانہ کارروائی سے یہ صاف ظاہر ہوتا ہے کہ وہ پی ٹی آئی کے حکم پر عمل کر رہے ہیں ۔

مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کے غنڈوں نے پنجاب اسمبلی میں غنڈہ گردی کی، آخری دنوں میں عمران خان نے آئین کی دھجیاں اڑا دیں، بارہ بجے عدالتیں اس لیے کھلیں کیونکہ تم نے آئین پاکستان پر خود کش حملہ کیا، تمہارے ساتھیوں نے حلف سے غداری کی۔

مریم نواز نے کہا کہ آنے والے دنوں میں چوکوں میں خط اٹھا کر پیسے مانگا کرے گا، عمران خان توشہ خور، توشہ چور ہے، توشہ خور، خط چھوڑ کارکردگی بتا، رپورٹ کارڈ دکھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved