نیب کی پریس ریلیز دراصل چیئرمین نیب کی ایکسٹینشن کی درخواست ہے، مریم اورنگزیب

21  ستمبر‬‮  2021

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا نیب کی پریس ریلیز کے ردعمل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ پریس ریلیز نیب لاہور سے نہیں وزیراعظم ہا ؤ س سے جاری کی گئی۔ نوازشریف کی جائیدداد سے ریکوری تو کی جا رہی ہے لیکن ایک دھیلے کی بھی کرپشن ثابت نہیں کی جا سکی۔نیب بتائے کہ جس 578 ارب روپے کی ریکوری کا ذکر کیا جا رہا ہے اس پر عوام کا کتنا پیسہ خرچ کیا گیا۔براڈ شیٹ کے اخراجات سمیت نیب کی ریکوریوں کو پبلک کیا جائے تاکہ حقائق عوام کے سامنے آ سکیں۔

حکومتی وزراء کی کرپشن پر ان کا کہنا تھا کہ چینی، آٹا، ادویات اور ایل این جی پر بھی نیب پریس ریلیز جاری کرے، عوام کو بتایا جائے کہ ایل این جی پر 400 ارب کی چوری کی گئی، آٹے پر 450 ارب کی چوری کی گئی، ادویات میں کرپشن کی گئی، بنی گالا کا غیرقانونی محل قانونی کرایا گیا  لیکن نیب کی کوئی پریس ریلیز نہیں آئی کیونکہ چیئرمین نیب کی آنکھوں پر پٹی بندھی ہوئی ہے۔

حکومت کی انتخابی اصلاحات پر تنقید کرتے ہوئے ترجمان مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ دھمکی اور غنڈا گردی سے اصلاحات نہیں دھاندلی ہوتی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved