کس عمر قید کے مجرم کو وزیراعظم کا معاون خصوصی بنا دیا گیا ؟

27  اپریل‬‮  2022

عمر قید کے مجرم کو وزیراعظم کا معاون خصوصی بنا دینے پر سماجی رابطے کی سائٹ پر بحث چھڑ گئی۔
منشیات کیس میں عمر قید کے مجرم حنیف عباسی کو وفاقی وزیر کا درجہ دے کر وزیراعظم کا معاون خصوصی مقرر کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی سے پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کے رہنما حنیف عباسی اور سابق سفیر محمد صادق کو وزیراعظم کا معاون خصوصی مقرر کر دیا گیا ہے۔

میڈیا کے مطابق بدھ کی شام حنیف عباسی اور محمد صادق کا بطور ایس اے پی ایم باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔نجی چینل کی رپورٹ کے مطابق حنیف عباسی اور محمد صادق کا

عہدہ وفاقی وزیر کے عہدے کے برابر ہوگا۔
محمد حنیف عباسی (پیدائش 4 جنوری 1966) مسلم لیگ ن کے ایک تاجر اور سیاست دان ہیں۔ انہوں نے فارمن کرسچن (FC) کالج اور پنجاب یونیورسٹی (PU)

سے گریجویشن کیا۔

حنیف عباسی 2002 سے 2008 اور ایک بار پھر 2008 سے 2013 تک پاکستان کی قومی اسمبلی کے رکن رہ چکے ہیں۔یاد رہے کہ حنیف عباسی کو اپریل 2018 میں اینٹی نارکوٹکس فورس نے

ایفیڈرین کوٹہ کیس میں گرفتار کیا تھا اور عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved