وزیر اعظم شہباز شریف اور منتخب وزیر اعلیٰ شہباز شریف کو پاکستانی عدالت سے ایک اور ریلیف مل گیا۔
تفصیلات کے مطابق خصوصی عدالت نے بدھ کے روز شوگر مل کیس میں وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے پنجاب کے نو منتخب وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 14 مئی تک توسیع کر دی۔
سپیشل جج سنٹرل اعجاز حسین اعوان نے کیس کی سماعت کی، جس میں حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان پیش ہوئے اور ان کی حاضری لگائی۔ شہباز شریف کی جانب سے ایڈووکیٹ امجد پرویز نے استثنیٰ کی درخواست جمع کرائی اور بتایا کہ ان کے موکل اسلام آباد میں مصروف ہیں۔انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ شہباز شریف کو ایک دن کے لیے حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔ انہوں نے عید کے بعد معاملہ ملتوی کرنے کی استدعا کی اور عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے موکل آئندہ سماعت پر پیش ہوں گے۔