کورونا کے باوجود گزشتہ مالی سال میں پاکستان نے 5.6 فیصد کی شرح سے ترقی کی، ورلڈ بینک

27  اپریل‬‮  2022

کوروناکی وبا کے باوجود پاکستان کی معیشت نے گزشتہ مالی سال 2021ء میں 5.6فیصد ترقی کی ہے ۔

اسلام آباد – (اے پی پی): عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق معاشی بحالی اور لیبر مارکیٹ کی بہتری سمیت دیگر اقدامات کے نتیجہ میں گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستانی معیشت کی شرح نمو 5.6 فیصد رہی ہے۔

عالمی بینک نے اپنی رپورٹ پاکستان ڈویلپمنٹ اپ ڈیٹ میں مزید کہا ہے کہ جاری مالی سال کے لئے قومی معیشت کی شرح نمو 4.3فیصد جبکہ مالی سال 2023ء میں 4.0 فیصد رہنے کی توقع ہے، تاہم مالی سال 2024ء کے دوران پاکستانی معیشت کی شرح ترقی 4.2 فیصد تک بڑھنے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ عالمی بینک جنوبی ایشیا اکنامک فوکس کے تحت پاکستان ڈویلپمنٹ اپ ڈیٹ مرتب کرتا ہے۔ ورلڈ بینک اس رپورٹ کی تیاری کے حوالہ سے خطے میں معاشی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ کے بعد اعداد و شمار جاری کرتا ہے اور اس ضمن میں خطہ کے مختلف ممالک کے مسائل کو بھی پیش نظر رکھا جاتا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved