برطانوی وزیراعظم کا شہباز شریف کے نام خط

28  اپریل‬‮  2022

وزیراعظم شہباز شریف کو وزارت  عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر ان کے برطانوی ہم منصب بورس جانسن کی جانب سے خط لکھ کر مبارکباد دی گئی۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا  ہےکہ برطانوی وزیراعظم نے اپنے خط میں 2016 کے دورہ پاکستان کو یاد کیا، اس دورے میں لڑکیوں کی تعلیم، صحت، معاشی اورتجارتی تعلقات سمیت اہم معاملات پرتبادلہ خیال ہواتھا۔

ترجمان کےمطابق برطانوی وزیراعظم نے اپنے خط میں قیام پاکستان کی 75ویں سالگرہ پر نیک خواہشات کا پیغام  دیا اور عالمی چیلنجزسے نمٹنے کیلئے مل کرکام کرنے کی خواہش کا اظہار جب کہ بورس جانسن نے وزیراعظم شہبازشریف سے جلد ملاقات کی امید بھی ظاہر  کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہےکہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان گہرے تعلقات ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان عوام کی سطح پرمضبوط تعلقات ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved