عدالت فیصلہ کرلے اسمبلی ہم نے چلانی ہے یا پولیس نے، پرویز الہیٰ

28  اپریل‬‮  2022

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ کون کہتا ہے پنجاب میں آئینی بحران ہے؟ سردار عثمان بزدار آج بھی وزیراعلیٰ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کے کہنے پر پولیس نے اسمبلی میں حملہ کیا اور سارا مسئلہ پولیس کے گیلری میں آنے کے باعث پیدا ہوا۔ پوری قوم نے شریفوں کا چہرہ دیکھ لیا ہے۔ پولیس کو استعمال کیا جا رہا ہے اور آئی جی و چیف سیکرٹری شریفوں کے آلہ کار بن چکے ہیں۔

رویز الہٰی نے کہا کہ  سیکرٹری کوآرڈینیشن پنجاب اسمبلی عنایت اللہ لک  کو کیوں گرفتار کیا گیا ، نقص امن تو اسمبلی میں ہوا ، وہ میری ذمہ داری ہے ، میری سیکیورٹی ہے ، بتایا جائے کہ اسمبلی کو انہوں نے چلانا ہے یا وفاق نے چلانا ہے ، عدالت فیصلہ کرلے اسمبلی ہم نے چلانی ہے یا پولیس نے۔ کہاں گیا وہ جو اٹھارہویں ترمیم کا بہت شور کرتا تھا، کہاں ہے آج اٹھارہویں ترمیم ، کیا ہوا اس کا ؟۔

انہوں نے کہا کہ ساڑھے تین سالوں میں ایسے حالات پیدا نہیں ہوئے جو شریفوں نے اقتدار ملنے کے چند دنوں میں پیدا کر دئیے، ناگفتہ بہ حالات کی وجہ سے آج کا اجلاس منعقد کرنا ممکن نہیں تھا، موجودہ حالات کی وجہ سے اجلاس کو 16 مئی تک کے لئے ملتوی کیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved