وزیراعظم شہبازشریف دورہ سعودی عرب پر روانہ

28  اپریل‬‮  2022

وزیراعظم شہبازشریف 13 رکنی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے 3 روزہ  دورے پر روانہ ہوگئے ۔

فصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہو گئے ہیں، یہ تین روزہ دورے میں عمرہ کی سعادت بھی حاصل کرینگے۔وفاقی وزراء بلاول بھٹو زرداری، مفتاح اسماعیل، نوبزادہ شاہزین بگٹی، مریم اورنگزیب، خواجہ آصف، چوہدری سالک حسین، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور محسن داوڑ بھی وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ہمراہ ہیں۔وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے دورے کے دوران سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ریلیف پیکیج پر بات چیت ہوگی۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کو 6 سے 8 ارب ڈالر کا ریلیف پیکج دے سکتا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ریلیف پیکیج 3 طرح سے پاکستان کو سپورٹ کرسکتا ہے، سعودی ریلیف پیکج کے تحت زرمبادلہ کے ذخائر بہتر بنانے کے لیے 3 ارب ڈالر حاصل ہوسکتے ہیں، زرمبادلہ کے ذخائر کی بہتری کے لیے قرض پست ترین شرح سود پر ملنے کا امکان ہے۔

سعودی عرب سے ادھار تیل، ایل این جی اور یوریا کھاد کی سہولت پر بھی بات چیت ہوسکتی ہے، ادھار تیل کی سہولت کے پروگرام کا حجم دگنا کیا جاسکتا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی ضمانت پر سعودی بینکوں سے سستے قرضوں کی فراہمی پر بھی بات چیت ہوسکتی ہے۔سعودی عرب میں پاکستانیوں کے لیے روزگار کے مواقع بڑھانے پر بھی بات چیت کا امکان ہے، کورونا کے دوران بے روزگار ہونے والے پاکستانیوں کی نوکری بحالی کے امور پر بھی بات چیت ہوسکتی ہے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال ہوگا، سعودی عرب میں پاکستانی مصنوعات کی برآمدات بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved