پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پروزیراعظم نے فیصلہ جاری کر دیا

28  اپریل‬‮  2022

وزیراعظم شہبازشریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ایک  بیان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کیے جانے کی اطلاع دی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ پچھلی حکومت کی نالائقی، نااہلی اورغلطیوں کی سزا عوام کو نہیں دے سکتے، مہنگائی کی ستائی عوام پر مزید بوجھ نہیں ڈال سکتے۔

واضح رہےکہ چند روز قبل ایک بیان میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کاکہنا تھا کہ حکومت  پیٹرول پر عوام کو دی جانے والی سبسڈی برقرار  نہیں رکھ سکتی، اس حوالے سے وزیراعظم کو فیصلہ  کرنا ہوگا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved