ماہرین فلکیات نے 2 مئی کو شوال کا چاند نظر آنے کی پیشگوئی کی ہے، جس کے مطابق عید الفطر 3 مئی بروز منگل کو ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق ماہرین فلکیات کا کہنا ہے شوال کے چاند کی پیدائش یکم مئی کو ہو گی لیکن اتوار کے روز جب سورج غروب ہو گا اس وقت اس کی عمر 17گھنٹے 37منٹ ہو گی لیکن چاند دیکھنے کیلئے اسکی عمر 22گھنٹے ہونا ضروری ہے جبکہ چاند کے نظر آنے کا دورانیہ 40منٹ ہونا ضروری ہے جبکہ یکم مئی کو اس کا دورانیہ 36منٹ ہو گا۔
ماہرین کے مطابق 29 تاریخ کو چاند نظر آنے کاامکان بہت کم ہے، اس لئے روں برس 30 روزے ہوں گے، اور عید 3مئی بروز منگل ہو گی۔