آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کیلئے (ن) لیگ کے مرحوم ایم این اے پرویز ملک کی اہلیہ اور رکن قومی اسمبلی شائستہ پرویز ملک نے جامعہ اشرفیہ سے فتویٰ لے لیا ہے۔
فتوے کے بعد لیگی رکن اسمبلی شائستہ پرویز ملک آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کریں گی۔
واضح رہے کہ ن لیگ کے سنیئر رہنماء اور رکن قومی اسمبلی پرویز ملک 11 اکتوبر 2021ء کو انتقال کرگئے تھے، جس کے باعث ان کی اہلیہ عدت کے ایام گزار رہی ہیں۔
یاد رہے کہ آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں حکومت انتخابی اصلاحات سے متعلق بل ، آئی ووٹنگ ،الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے متعلق بل ،ایف اے ٹی ایف سے متعلق بل ، اینٹی ریپ بل، بین الاقوامی عدالت کے فیصلے کی تعمیل کےتحت کلبھوشن بل سمیت 29 بلز پیش کرے گی۔
مشترکہ ایوان میں کل اراکین کی تعداد 440 بنتی ہے جس میں سے حکومتی اراکین کی تعداد 221 جبکہ اپوزیشن اراکین اسمبلی کی تعداد219 ہے۔