بھارت، عبادت گاہوں سے 10 ہزار سےزائد لاؤڈ اسپیکرز ہٹا دیے گئے

28  اپریل‬‮  2022

بھارتی ریاست اتر پردیش میں عبادت گاہوں سے 10 ہزار سے زائد غیر قانونی لاؤڈ اسپیکر ہٹادیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عبادت گاہوں میں لاؤڈ اسپیکر کے استعمال کو لے کر مہاراشٹر میں بڑھتے ہوئے تناؤ کی وجہ سے  اترپردیش حکومت نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی ہدایات اور کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے  بدھ کی شام 4.30 بجے تک ریاست بھر میں 10 ہزار 9 سو  سے زائد غیر قانونی لاؤڈ اسپیکر ہٹا دیے گئے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ  زیادہ تر لاؤڈ اسپیکر لکھنؤ  اور گورکھپور علاقے سے ہٹائے گئے، اس کے علاوہ، ریاست بھر میں35 ہزار  سے زیادہ لاؤڈ اسپیکرز کو مقررہ آواز کی حد  تحت لایا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 2018 کا ایک موجودہ حکومتی حکم نامہ ہے، جس کے مطابق لاؤڈ اسپیکر کی آواز کی حد کے لیے مقررہ اصول ہیں۔

رپورٹس کے مطابق وزیر اعلیٰ کے احکامات کو نافذ کرنے کے عمل کے بارے میں پوچھے جانے پر یوپی پولیس کے حکام  نے بتایا کہ اصول یہ ہے کہ شور یا آواز احاطے سے باہر نہیں جانی چاہیے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved