شدید گرمی، خاتون نے گاڑی کے بونٹ پر روٹی بنا ڈالی، ویڈیو وائرل

28  اپریل‬‮  2022

بھارت میں ان دنوں شدید گرمی پڑ رہی ہے اسی دوران ایک خاتون کی تپتی گرمی میں کار کے بونٹ پر روٹی پکانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق ان دنوں ریاست اوڑیسا کے علاقے سونپور کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہوری ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شدید گرمی میں سورج تلے ایک خاتون کار کے بونٹ پر روٹی پکارہی ہے۔

ویڈیو میں دو خاتون سڑک کنارے ایک کار کے پاس دھوپ میں کھڑی ہیں ، ان میں سے ایک عورت  آٹا اور چکلا بیلن لیے کار کے بونٹ پر روٹی پکار رہی ہے۔

دھوپ اس قدر شدید تھی کہ کار کا بونٹ آگ کی طرح گرم ہوکر توے کا کام بخوبی انجام دے رہا تھا اور دیکھتے ہی دیکھتے روٹی پک کر تیار ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو تقریباً 80 ہزار بار دیکھا جا چکا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved