پارہ کہاں تک جانے کا خدشہ؟ وزارت ماحولیاتی تبدیلی نے الرٹ جاری کردیا

28  اپریل‬‮  2022

وزارت ماحولیاتی تبدیلی نے تمام صوبوں کو ہیٹ ویو کا باضابطہ الرٹ جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر  برائے ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان کا کہنا ہے کہ جنوبی ایشیا کو اس سال شدید گرمی کی لہر کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  پاکستان اور  بھارت کے سرحدی علاقوں میں درجہ حرارت 49 سے 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

شیری رحمان نے کہا کہ  قبل از وقت گرمی کی شدید لہر میں اضافہ ماحولیاتی تبدیلی اور گلوبل وارمنگ کی علامت ہے۔

علاوہ ازیں آج  ملک کے بیشتر علاقے گرمی کی لپیٹ میں رہے۔ سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو اور نواب شاہ میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ڈیرہ غازی خان اور جیکب آباد میں 47 ، لاڑکانہ، سبی، بھکر، بہاولپورمیں 46، فیصل آباد اور حیدرآباد میں 42،لاہوراور  پشاور میں 41، اسلام آباد اور کراچی میں 39،گلگت میں 34، کوئٹہ میں 33 اور لیہہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved