برف پگھلنے لگی، جمال خاشقجی قتل کے بعد ترک صدر کا پہلا دورہ سعودی عرب، اردوان جدہ پہنچ گئے

28  اپریل‬‮  2022

ترک صدر رجب طیب اردوان 2 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔ 

تفصیلات کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردوان  سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی دعوت پر جمعرات کو 2 روزہ دورے پر جدہ پہنچے۔

رپورٹس کے مطابق ترک صدارتی دفتر سے جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ ترک صدر سعودی حکام سے ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات بحالی پر تبادلہ خیال کریں گے جبکہ دورہ سعودی عرب کےدوران ترکی کیساتھ تعاون بڑھانےپربات چیت ہوگی۔

خبرایجنسی کےمطابق ترک صدر نے2017 کے بعد سعودی عرب کا پہلا دورہ کیا ہے کیوں کہ 2018 میں سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کشیدہ ہو گئے تھے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved