مولان طارق جمیل نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو اہم مشورہ دے دیا ۔
تفصیلات کے مطابق مولانا طارق جمیل نے سابق وزیراعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو تین دن تبلیغ میں لگانے کا مشورہ دے دیا۔
بنی گالہ میں شب دعا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری زندگی کے 50 سال دین کے تبلیغ میں صرف ہو گئے ہیں۔
انہوں نے مشورہ دیا کہ پی ٹی آئی کے تمام کارکن بھی تین دن تبلیغ میں لگائیں بہت فائدہ ہو گا، انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ عمران خان کو بھی ساتھ لے کر جائیں۔