بشریٰ بی بی کی کردار کشی، عمران خان بھی بول پڑے

28  اپریل‬‮  2022

سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مجھے اور میری اہلیہ کو خاص طور پر فیک نیوز کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کونسل آف پاکستان نیوز  پیپرز ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے اعلیٰ سطی  وفد نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ معاملات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عمران خان نے میڈیا میں  فیک نیوز کو بڑا مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف آزاد اور ذمہ دار میڈیا کی افزائش و نمو کی مکمل حوصلہ افزائی کرتی ہے۔

اس موقع پر صدر سی پی این ای کاظم خان کا کہنا تھا کہ  فیک نیوز اور آزادی اظہار رائے دو مختلف چیزیں ہیں۔ میڈیا کو مورد الزام ٹھہرانے کی بجائے اپنی غلطیوں کی اصلاح ضروری ہے۔

ملاقات میں تحریک عدم اعتماد کے پس پردہ مبینہ بیرونی سازش، ملکی سیاست میں مداخلت اور حکومت کی تبدیلی پر بھی گفتگو کی گئی۔عمران خان کا کہنا تھا کہ انہیں اور ان کی اہلیہ کو بطور خاص فیک نیوز کا نشانہ بنایا جارہا ہے، افواہ سازی اور فیک نیوز کے تدارک میں کلیدی کردار اہل صحافت کا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved