مسجد نبویؐ واقعے پر علی محمد خان کا ردعمل

29  اپریل‬‮  2022

تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کاکہنا ہےکہ مسجد نبویؐ کا احترام ہر صورت میں ہر حال میں مقدم ہے۔
جاری کیے گئے بیان میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا ہے کہ مسجدِ نبوی ﷺ یا اس کے احاطے میں کسی بھی صورت نعرے بازی مناسب نہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ہزار سیاسی اختلاف ہو لیکن اخلاقیات کا دامن ہاتھ سے نہ چھوٹے، نہ ہی سیاسی اختلاف دشمنی میں بدلے۔
علی محمد خان نے مزید کہا ہے کہ مسجد نبوی ﷺ کے احاطے میں نعرے بازی آداب کے خلاف اور سخت منع ہے۔
پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ عوامی ردِ عمل تھا لیکن مسجدِ نبویﷺ کا احترام ہر صورت میں ہر حال میں مقدم ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved