رہنما پی ٹی آئی شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ عوام اس امپورٹڈ حکومت کیخلاف کھڑے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں شیریں مزاری نے کہا کہ آج صبح سحری کے دوران بظاہرشاہ زین بگٹی، احسان مزاری کےغنڈے بزدلانہ طور پر قاسم سوری پرحملہ آور ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ اگر تبدیلی حکومت کی امریکی سازش کےنتیجےمیں مسلط شدہ حکومت کےکرائم منسٹرکے وزراء کا یہی طرزِعمل ہے توعوام کیجانب سےان غنڈوں کوموزوں ترین جواب ملنا چاہیے، قاسم سوری کے دفاع سے کرائم منسٹر کو واضح پیغام مل جانا چاہیے۔شیریں مزاری نے کہا کہ عوام اس امپورٹڈ حکومت کیخلاف کھڑے ہیں،عوام کا یہ غصہ قاتل رانا ثناء کیلئےایک واضح تنبیہ ہونی چاہیے۔
رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ تاریک سائےعوام کے ذہنوں سے یہ حقیقت محو نہیں کرسکتےکہ ماڈل ٹاؤن کے لقاتلوں اور سپریم کورٹ پر یلغار کرنے والوں کو امریکی سازش کےذریعے اقتدار سونپا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد کی کوہسار مارکیٹ میں سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری اور جمہوری وطن پارٹی کے کارکنوں میں ہاتھا پائی کا واقعہ پیش آیا ہے۔
سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری ہوٹل پر بیٹھے تھے جہاں واقعہ پیش آیا، نعرے لگانے والوں کی قاسم سوری سے ہاتھا پائی ہوئی۔