لوڈشیڈنگ کے معاملات کب حل ہوجائیں گے؟ وزیر توانائی نے بتا دیا

29  اپریل‬‮  2022

وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے ملک بھر میں جاری لوڈشیڈنگ کی وجوہات پر بات کی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خرم  دستگیر نے کہا کہ بجلی کی پیداواری صلاحیت کا بحران نہیں، ایندھن کا بحران ہے تاہم یکم مئی سے بتدریج لوڈشیڈنگ کے معاملات حل ہوجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 2 مئی سے فرنس آئل کی فراہمی یقینی ہونے کی امید ہے اور آئندہ 10 دن میں بجلی کے معاملات میں بہتری کی توقع ہے، تمام ڈسکوز کے ریونیو ٹارگٹ کو دیکھ رہے ہیں اور چوری کو روکنے کے لیے سکیورٹی اداروں کو کہہ سکتے ہیں جب کہ ڈسٹری بیوشن کی شکایات کا ازالہ کریں گے۔

وفاقی  وزیر  کا کہنا تھا کہ یکم مئی سے حکومت کی طرف سے گیس کی فراہمی متوقع ہے اور یکم مئی سے بتدریج لوڈشیڈنگ کے معاملات حل ہوجائیں گے، اینگرو کا تھر میں پلانٹ پرسوں سے کام شروع کردے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved