سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کا کہنا ہے کہ ملک میں لوڈشیڈنگ امپورٹڈ حکومت کے غلط فیصلہ سازی کے باعث ہوئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے کہا کہ وقت پر مقامی گیس کی درستی نہیں کی گئی، نون لیگ کے ایل این جی معاہدے ڈفالٹ کر گئے اور سارا دارومدار فرنس آئل پر ڈال کے اس کا سٹاک بھی ختم کر دیا۔
حماد اظہر نے کہا کہ صحیح حکمت عملی اپنائی جاتی کو لوڈشیڈنگ نہ ہوتی۔
انہوں نے کہا کہ عید کی چھٹیوں کے باعث انڈسٹری کا لوڈ ختم ہو جاتا ہے، اس وقت امپورٹڈ حکومت ان چھٹیوں کی بنیاد پر لوڈشیڈنگ ختم ہونے کی امید لگائی بیٹھی ہے۔