مسجد نبوی میں حکومتی وفد کیخلاف چور چور کے نعرے، مریم نواز کا دوہرا معیار سامنے آ گیا

29  اپریل‬‮  2022

مسجد نبوی میں وزیراعظم پاکستان کی بے توقیری پر مریم نواز کا دوہرا معیار کھل کر سامنے آ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مسجد بنوی ﷺ میں حکومتی وفد کو دیکھ کر وہاں موجود پاکستانی کمیونٹی نے احتجاج کرتے ہوئے چور چور کے نعرے لگائے، جس پر آج وفاقی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ ہم سعودی حکومت سے ان افراد کیخلاف باضابطہ کاروائی کا مطالبہ کریں گے۔

اس واقعے پر مریم نواز نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ کل حرم پاک مدینہ منوّرہ میں پی ٹی آئی کی قیادت کی سرپرستی میں ہونے والی بےادبی سے نبی ﷺ سے محبت کرنے والے تڑپ کر رہ گئے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے غصے سے بھرے سینکڑوں پیغامات موصول ہوئے کہ حکومت ایکشن کیوں نہیں لے رہی۔ حکومت کا ایکشن سیاسی انتقام تصور ہو گا اور یہ معاملہ سیاسی نہیں ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان اور اسکے ساتھیوں نے جس طرح مذہب کو سیاست کیلئے استعمال کیا، انکے چہرے سے کل قدرت نے اس نقاب کو اتار پھینکا۔ نقاب اترنے کے بعد انکا جو مکروہ چہرہ سامنے آیا ہے، وہی انکی سب سے بڑی سزا ہے۔

دوسری جانب مئی 2019ء میں جب سابق وزیراعظم عمران خان عمرہ کی ادائیگی کیلئے حرم پاک پہنچے تو وہاں موجود ایک شخص نے صدقہ چور، زکوٰۃ چور کے نعرے لگائے، تو اس ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے مریم نواز نے اسے نظام قدرت قرار دیا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ دوسروں کو چور چور کہنے والے کو انشاءاللہ منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved