مسجد نبویؐ میں واقعہ کسی منصوبے کا حصہ نہیں تھا، فواد چوہدری

29  اپریل‬‮  2022

فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مدینہ منورہ میں گزشتہ روزکا واقعہ کسی منصوبے کا حصہ نہیں تھا۔

سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی سب سے بڑی جماعت کو دیوار سے نہ لگایا جائے، اگرکسی جماعت کودیوارسے لگایا جائے گا تومعاشرہ تقسیم ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی بڑی جماعت کو دیوار سے لگانے سے تقسیم بڑھے گی، سب کے لیے قانون برابر ہونا چاہیے، عمران خان اور امپورٹڈ حکومت کے کردار کا لوگوں کو پتہ ہے۔فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مذہب کو استعمال نہ کیا جائے، یہ اچانک ردعمل کا حصہ تھا، عدالت کو قاسم سوری پر حملے کا نوٹس لینا چاہیے، شاہ زین کے گارڈ کا قاسم سوری پر حملہ منصوبے کا حصہ تھا۔

سابق وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر نے مضحکہ خیز فیصلہ دیا، پاکستان میں تقسیم کی وجہ چیف الیکشن کمشنر کا رویہ ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved