اپوزیشن کا مشاورت نہ کرنے کا شکوہ، حکومت نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا بل موخر کر دیا

17  ‬‮نومبر‬‮  2021

آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے کہا کہ سمندرپار پاکستانی ہماری سروں کا تاج ہیں، انہیں ووٹ کا حق دینے پر کوئی اعتراض نہیں، صرف طریقہ کار پر بات کرنا چاہتے ہیں لیکن حکومت نے اپوزیشن کے ساتھ مشاورت نہیں کی۔

اپوزیشن لیڈر کے خطاب کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی نے مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابراعوان کوانتخابی اصلاحات کابل پیش کرنے کو کہا، جس پر مشیر پارلیمانی امور نے کہا کہ اپوزیشن الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے متعلق بل پر حکومت  سے بات کرنا چاہتی ہے، آپ سے درخواست ہے کہ اس بل کو موخر کر دیا جائے۔

مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابراعوان کی استدعا پر اسپیکر قومی اسمبلی نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے بل کو موخر کر دیا۔

یاد رہے کہ آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں حکومت نے انتخابی اصلاحات سمیت 29 بلز ایوان میں پیش کرنے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved