مسجد نبویؐ واقعہ پر طاہر اشرفی کا عمران خان سے اہم مطالبہ

29  اپریل‬‮  2022

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے وفد میں شامل پاکستان علما کونسل کے سربراہ علامہ طاہر اشرفی نے مسجد نبویﷺ واقعے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھاکہ گزشتہ روز دو تین جگہوں پر کچھ عناصر نے بدتمیزی کی، لگ ایسا رہا ہے کہ یہ سب منصوبہ بندی کے تحت ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ 15 سے 16 ماہ عمران خان کا نمائندہ خصوصی رہا ہوں، ہماری کوشش تھی کہ وہ راداری کی طرف جائیں۔

ان کا کہنا تھاکہ عمران خان کو ان واقعات پر سوچنا چاہیے اور آگے آنا چاہیے۔

خیال رہے کہ علامہ طاہر اشرفی سابق وزیراعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی مذہبی ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مسجد نبویؐ میں وفاقی وزرا کی موجودگی کے موقع پر ناخوشگوار واقعہ پیش آیا جس میں کچھ افراد نے چور چور کےنعرے لگائے اور مریم اورنگزیب کو گالیاں دی گئیں جبکہ اس نعرے بازی میں پی ٹی آئی کے رہنما اور عمران خان کے سابق مشیر صاحبزادہ جہانگیر بھی پیش پیش تھے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved