امریکی خاندان کے سامان سے بم نکل آیا، اسرائیلی ائیرپورٹ پر بھگدڑ

29  اپریل‬‮  2022

اسرائیل کے انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ایک امریکی خاندان  کے سامان سے تلاشی کے دوران غیر استعمال شدہ پرانا بم  برآمد ہوا۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ  جمعرات کی رات کو اسرائیل کے بین گوریون ائیرپورٹ پر پیش آیا جہاں ایک امریکی خاندان کے ایک رکن کے بیگ سے غیر استعمال شدہ  پرانے بم کا خول  ملا۔

حکام کا کہنا ہے کہ امریکی خاندان نے یہ  پرانا بم اسرائیل کے زیر قبضہ  پہاڑی علاقے گولان(جہاں اکثر اسرائیل اور شام کے درمیان جنگ لڑی جاتی ہے) کے دورے میں اٹھایا۔

اسرائیلی نیوز ایجنسی کے مطابق  بم برآمد ہونے پر سکیورٹی  اہلکار نے فوری طور پر قریبی علاقے کو خالی کرنے کا حکم دیا لیکن ایک مسافر جس نے اسے غلط سنا، اس نے  دہشت گردوں کی فائرنگ کے نعرے لگانا شروع کر دیے، جس سے بڑے پیمانے پر خوف و ہراس پھیل گیا۔

رپورٹس کے مطابق جیسے ہی امریکی خاندان کے سامان سے بم برآمد ہوا، ائیرپورٹ پر موجود مسافر خوفزدہ ہوکر بھاگنا شروع ہوگئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

ائیرپورٹ پر بھگ دڑ کی وجہ سے ایک 32 سالہ شخص زخمی ہوگیا، جسے اسپتال لے جایا گیا۔

بی بی سی کے مطابق سکیورٹی حکام  کی طرف سے پوچھ گچھ کے بعد امریکی خاندان کو ان کی پرواز میں سوار ہونے کی اجازت دی گئی۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے 1967 میں6 روزہ جنگ کے دوران شام سے گولان کی پہاڑیوں کے زیادہ تر حصے پر قبضہ کر لیا تھا ۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved