پاکستانی سیاست میں نئی ہلچل،جہانگیر ترین کی اچانک واپسی

29  اپریل‬‮  2022

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین پاکستان واپس پہنچ گئے۔ 

ترجمان کے مطابق جہانگیر ترین اوران کے بیٹے علی ترین لاہور پہنچ گئے ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھاکہ جہانگیرترین اورعلی ترین دبئی سے لاہورپہنچے ہیں۔

طبیعت کے حوالے سے جہانگیر ترین کا کہنا تھاکہ میری طبیعت اب بہتر ہے اور ڈاکٹروں کی اجازت کے بعد وطن واپسی ممکن ہوئی۔

ان کا کہنا تھاکہ میری صحت یابی کیلئے دعا کرنے پرسب کا مشکور ہوں، جلد ساتھیوں سے مشاورت اورملاقاتوں کاسلسلہ شروع کروں گا۔

خیال رہے کہ جہانگیر ترین کئی ماہ سے لندن میں مقیم تھا جہاں ان کا علاج جاری تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved