ملتان شہباز شریف ہسپتال میں دھماکہ، 3 افراد زخمی

29  اپریل‬‮  2022

ملتان شہباز شریف ہسپتال  میں دھماکے سے 3 افراد زخمی  ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق ملتان کے گھنٹہ گھر چوک کے قریب قائم شہباز شریف اسپتال میں دھماکہ ہوا۔ دھماکے میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔

ملتان کے اسپتال کی لیب میں ہونیوالے دھماکے کی آوازیں دور دور تک سنی گئیں، دھماکے سے اسپتال کا ایک حصہ منہدم ہوگیا، کئی گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق سلینڈر دھماکے میں 3 افراد زخمی ہوئے، جنہیں نشتر اسپتال منتقل کردیا گیا، امدادی کام جاری ہیں

دھماکے سے عمارت کے شیشے ٹوٹ گئے، متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا، سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا۔

نشتر اسپتال کے برن یونٹ میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ ڈاکٹروں کو فوری پہنچنے کی ہدایت کی گئی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved