مسجد نبوی واقعے پر سابق وزیر مذہبی امورنور الحق قادری کا بڑا بیان سامنے آگیا

29  اپریل‬‮  2022

پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی کے رہنما و سابق وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے مسجد نبوی میں ہونے والے واقعے کی پرزور مذمت کی ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ واقعے کی پرزور مذمت کرتے ہیں ، جو کچھ ہوا ہے وہ نہیں ہونا چاہیے تھا، اس واقعے پر ہم شرمندہ ہیں، یہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہا کہ یہ کوئی پری پلان نہیں تھا، یہ صرف اظہار غصہ تھا، حج اور عمرے پر جانے والوں کی تربیت پر ہمیں توجہ دینی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاسی پریشر کو نیچے لانے کیلئے سب کو مل کر بیٹھنا ہوگا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved