حکومت نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2021ء منظور کر لیا ہے۔
اس بل کے تحت الیکشن ایکٹ 2017ء میں دو ترامیم تجویز کی گئی ہیں جو کہ انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے استعمال اور سمندر پار پاکستانیوں کو انٹرنیٹ کے ذریعے ووٹنگ کا حق دینے سے متعلق ہیں۔وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے تحریک پیش کی جس پر گنتی کرائی گئی۔حکومت کی انتخابی اصلاحات کی تحریک کے حق میں 221 جبکہ مخالفت میں 203 ووٹ آئے۔
اس کے علاوہ عالمی عدالت انصاف نظر ثانی بل،نیشنل کالج آف آرٹس انسٹیٹیوٹ بل 2021ء، مسلم عائلی قوانین ترمیمی بل 2021ءبھی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سےمنظور کر لئے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ سے جاری کئے گئے آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے ایجنڈے کے مطابق حکومت نے مجموعی طور پر 29 بل منظور ایوان میں پیش کرنے ہیں۔