افغان طالبان کے رہنما ہیبت اللہ اخوندزادہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کابل میں طالبان کی حکومت کو تسلیم کرے۔
تفصیلاے کے مطابق افغان طالبان کے سپریم لیڈر نے عید الفطر کی مناسبت سے اپنے ایک تحریری پیغام میں کہا کہ آج کے دور میں دنیا سمٹ کر ایک چھوٹا سا گاؤں بن چکی ہے اور طالبان کی حکومت کے بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیے جانے اور اس کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام سے افغان عوام کو درپیش مشکلات کے خاتمے میں بھی مدد ملے گی۔ طالبان کے رہنما ہیبت اللہ اخوندزادہ گزشتہ کئی برسوں سے منظر عام پر نہیں آئے۔ وہ ایک رہنما کے طور پر عمومی سیاسی چکا چوند سے دور افغان شہر قندھار میں رہتے ہیں، جسے طالبان تحریک کا فکری مرکز سمجھا جاتا ہے۔