وزیراعظم نے قوم سے کیا وعدہ پورا کردیا، عمران خان کا 2015ء کا ٹویٹ وائرل

17  ‬‮نومبر‬‮  2021

الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2021ء پاس ہونے کے بعد عمران خان کا 2015ءمیں کیا گیا ٹویٹ وائرل ہو رہا ہے۔

عمران خان نے بطور پی ٹی آئی چیئرمین 2015ء میں ایک ٹویٹ کیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف آخری بال تک سمندرپار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کیلئے لڑے گی، ہم بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کیلئے کوئی نہ کوئی رستہ نکالیں گے۔

آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال اور سمندرپار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کیلئے حکومتی بل پاس ہونے کے بعد پارٹی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے یہ ٹویٹ شیئر کرتےہوئے کہا گیا کہ عمران خان نے قوم سے کیا وعدہ پورا کیا، یہ صرف پاکستان تحریک انصاف کی ہی نہیں بلکہ پورے پاکستان کی جیت ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے ٹویٹ کو بڑی تعداد میں صارفین شیئر کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کر رہے ہیں۔

ایک صارف سید محمد مدنی نے کہا کہ پاکستان کی جیت ہوئی، وزیراعظم نے اپنا وعدہ پورا  کردیا۔

ایک اور صارف فیصل آفریدی نے کہا کہ عمران خان نے اپوزیشن میں بیٹھ کر وعدہ کیا تھا، آج حکومت میں آ کر پورا کردیا۔

ایک اور صارف لائبہ نے کہا کہ عمران خان کی جماعت پاکستان تحریک انصاف وہ واحد جماعت ہے جس نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دلوایا۔

ایک اور صارف عاصم خان نے کہا کہ خان جو کہتا ہے وہ کر کے دکھاتا ہے۔

ٹوئٹر صارف نیاز علی کا کہنا تھا کہ خان صاحب بہت شکریہ آنے والی نسلیں بھی یاد رکھیں گی کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق کس نے دلوایا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved