طالبان حکومت کیخلاف ایک اور جنگ کا اعلان

29  اپریل‬‮  2022

طالبان حکومت کیخلاف ایک اور جنگ کا اعلان کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق افغان آرمی کے سابق لیفٹیننٹ جنرل سمیع سادات نے عید الفطر کے بعد افغانستان میں طالبان کے خلاف جنگ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

بی بی سی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں سمیع سادات نے کہا کہ طالبان کے آٹھ مہینوں کی حکومت کے دوران بہت سے افغان لوگ یہ سمجھ چکے ہیں کہ ان کے خلاف آخری حل فوجی آپریشن ہی ہے۔ وہ بہت سے لوگوں کے ساتھ رابطے میں ہیں اور عیدالفطر کے بعد طالبان کے خلاف جنگ شروع کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ  وہ طالبان کو ہٹانے اور ملک میں دوبارہ جمہوری نظام لانے کیلئے  جو بھی بن پڑا وہ کریں گے، ” جب تم ہم اپنی آزادی، اظہار رائے کی آزادی حاصل نہیں کرلیتے تب تک لڑتے رہیں گے۔ “

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved