مسجد نبوی ﷺ میں حکومت وفد کیخلاف نعرے بازی پر سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا موقف سامنے آ گیا ہے۔
ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں اسد قیصر نے کہا کہ احتجاج ہر انسان کا بنیادی حق ہے، مگر مسجد نبوی سمیت مقدس مقامات کی عزت اور احترام ہم سب پر لازم ہے۔
انہوں نے کہا کہ کل مسجد نبوی حرم پاک میں جو کچھ ہوا، وہ نہیں ہونا چاہیے تھا، یہ افسوس ناک ہے۔
کل مسجد نبوی حرم پاک میں جو کچھ ہوا نہیں ہونا چاہیے تھا اور جو ہوا افسوسناک ہے !
احتجاج ہر انسان کا بنیادی حق ہے مگر مسجد نبوی سمیت مقدس مقامات کی عزت اور احترام ہم سب پر لازم ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے بحیثیت جماعت اس واقعہ سے کوئی تعلق نہیں ہے— Asad Qaiser (@AsadQaiserPTI) April 29, 2022
اپنے بیان میں سابق اسپیکر کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے بحیثیت جماعت اس واقعے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز مسجد نبوی ﷺ میں حکومتی وفد کو دیکھ کر وہاں موجود پاکستانی کمیونٹی نے ان کا گھیراو کرتے ہوئے چور چور کے نعرے لگانے شروع کر دئیے تھے۔