صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی، لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے الوداعی ملاقات کی ہے۔۔
ایوان صدر میں ہونے والی ملاقات میں صدر مملکت نے ملکی سیکیورٹی کیلئے بطور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی خدمات کو سراہا۔
صدر مملکت نے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کیلئے کور کمانڈر پشاور کے نئے عہدے پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی، لیفٹنٹ جنرل فیض حمید کی الوداعی ملاقات
صدر مملکت نے ملکی سیکورٹی کیلئے بطور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹنٹ جنرل فیض حمید کی خدمات کو سراہا pic.twitter.com/NG4ZyJehJa
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) November 17, 2021
یادرہے کہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو 2019ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کیا گیا تھا، اور پاک فوج میں نئی تعیناتیوں کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر پشاور تعینات کیا گیا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی جگہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کیا گیا ہے، جو کہ 20 نومبرکو عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔