سپیکر قومی اسمبلی کا حمزہ شہباز کی حلف برداری کے فیصلہ پر بیان سامنے آگیا

29  اپریل‬‮  2022

سپیکر قومی اسمبلی نے حمزہ شہباز  کی حلف برداری کے فیصلہ پر بیان جاری کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے لاہورہائیکورٹ کے فیصلے پر کہاہے کہ منتخب وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز سے آج حلف لوں گا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی حلف برداری کے معاملے پر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو سیکرٹری قانون کا مراسلہ موصول ہو گیا، سپیکر راجہ پرویز اشرف نے 24 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے ہمیشہ عدلیہ کے فیصلوں کا احترام کیا ہے،معزز لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر آج حلف آئین اور قانون کی مطابق منتخب وزیر اعلیٰ سے حلف لوں گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved