دنیا سے پولیو کے خاتمے کیلئے گیٹس فاؤنڈیشن کے سربراہ بل گیٹس نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ٹیلیفونک رابطے میں پولیو مہم میں تعاون پر پاک فوج کی تعریف کی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف اور بِل گیٹس نے انسداد پولیو اور کورونا کیلئے پاکستان کے عزم سےمتعلق امور پر گفتگو کی۔
آئی ایس پی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بل گیٹس نے قومی پولیو مہم میں تعاون اور کوریج یقینی بنانے پر پاک فوج کی تعریف کی۔
آئی ایس پی کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پولیو سے پاک پاکستان قومی مقصد ہے، اس کا کریڈٹ متعلقہ افراد کو جاتا ہے جبکہ بل گیٹس نے محدود وسائل کے باوجود کورونا کے خلاف کامیاب مہم کی تعریف کی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے کامیابی کا سہرا حقیقی قومی ردعمل کو قرار دیا۔