گورنر پنجاب نے سردار عثمان بزدار کا استعفیٰ اعتراض لگا کر مسترد کر دیا

30  اپریل‬‮  2022

گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا استعفیٰ مسترد کر کے سپیکر اسمبلی کو خط لکھ دیا جس میں کہا گیا کہ  استعفیٰ آئین کےآرٹیکل 130کےسب سیکشن 8 کےتقاضےپورےنہیں کرتا۔

گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی جانب سے خط میں کہا گیا کہ عثمان بزدارنےاستعفیٰ وزیراعظم کےنام دیاجوآئینی طورپرغلط ہےعثمان بزدار نے استعفیٰ گورنر کے نام دیا ہی نہیں، عثمان بزدار کے خط کو استعفیٰ کہنا غلط ہے ۔استعفیٰ گورنر کو مخاطب کر کے ہاتھ سے لکھا ہوا ہونا چاہئے ، استعفیٰ منظور کرتے وقت اس وقت کے گورنر نے آئینی شق کو مد نظر نہیں رکھا۔

سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے بھی گورنر کا خط موصول ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved