وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سےملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات کے موقع پر شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم شہبازشریف کا استقبال کیا جبکہ ان کے اعزاز میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔اس مو قع پر وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد کو اپنے وفد کے ارکان کا تعارف کرایا، وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری، وزیردفاع خواجہ آصف ،وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل، وزیراطلاعات مریم اورنگزیب ملاقات میں شریک ہیں۔
His Royal Highness Crown Prince Mohammed bin Salman receives Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif ahead of their meeting.#PMShehbazInKSA pic.twitter.com/pxlgL6SNve
— PML(N) (@pmln_org) April 29, 2022
ذرائع کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی امور پرتبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ اقتصادی وتجارتی روابط بڑھانے، سرمایہ کاری کے فروغ پر بھی بات چیت ایجنڈے میں شامل ہے۔واضح رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر سعودی عرب کا دورہ کر رہے ہیں۔