سردار عثمان بزدار نے پنجاب کی کابینہ کا اجلاس اب سے کچھ دیر بعد پنجاب اسمبلی میں طلب کرلیا ہے ۔
گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے عثمان بزدار کا استعفیٰ مسترد کر کے اسپیکر پنجاب اسمبلی کو خط لکھ دیا۔اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کو گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا خط موصول ہو گیا۔دوسری جانب پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا ہے کہ عثمان بزدار بحیثیت وزیرِ اعلیٰ پنجاب بحال ہو گئے، وزیرِ اعلیٰ کا استعفیٰ مسترد ہونے کے بعد پنجاب کابینہ بھی بحال ہو گئی۔
گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی جانب سے سردار عثمان بزدار کا استعفیٰ مسترد کئے جانے کے بعد سردار عثمان بزدار نے پنجاب کی کابینہ کا اجلاس اب سے کچھ دیر بعد پنجاب اسمبلی میں طلب کرلیا ہے ۔
دوسری جانب لاہور میں گورنر ہاؤس کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات اور سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔
مال روڈ پر گورنر ہاؤس آنے والے راستے بند کر دیے گئے ہیں، واٹر کینن بھی گورنر ہاؤس کے باہر موجود ہے۔گورنر ہاؤس میں آج حمزہ شہباز وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا حلف اٹھائیں گے۔
پنجاب میں نیا آئینی بحران،صوبے میں دو وزیرِ اعلیٰ آمنے سامنے
30
اپریل 2022
