پی ٹی آئی کی انٹرا کورٹ اپیل پر لاہور ہائیکورٹ نے لارجر بینچ بنانے کی سفارش کردی

30  اپریل‬‮  2022

لاہور ہائی کورٹ نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے حلف کے خلاف تحریکِ انصاف کی انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت کے دوران دو رکنی بنچ نے لارجر بینچ کی سفارش کے ساتھ اپیل چیف جسٹس کو بھیج دی۔

حمزہ شہباز حلف برداری معاملے پر پی ٹی آئی کی انٹرا کورٹ اپیل پر لاہور ہائیکورٹ نے لارجر بینچ بنانے کی سفارش کرتے ہوئے کیس واپس چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دیا ہے۔دورانِ سماعت ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے مؤقف اختیار کیا کہ بنیادی اصول ہے کہ کسی کے خلاف حکم دینا ہے تو قانونی راستہ اختیار کیا جائے۔وکیل پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ ہم نے درخواست کی پہلے قابل سماعت ہونے کا معاملہ طے ہونا چاہیے تھا لیکن ہماری استدعا پر غور نہیں کیا گیا، عدالت نے وہ راستہ اختیار کیا جس کی آئین میں گنجائش ہی نہیں، صدر اور گورنر کو حکم دے رہے ہیں تو پہلے ان کو نوٹس کیا جاتا۔

جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے کہا کہ ہم نے خبر دیکھی ہے کہ گورنر نے نیا حکم جاری کیا ہے، اس طرح تو آپ کے مطابق وزیرِ اعلیٰ اور کابینہ بحال ہو گئی، اب چونکہ صورتِ حال بدل گئی ہے، گورنر کا حکم ہے، حلف برداری ہو گئی، کیوں نہ نوٹس کر دیا جائے، ہم اپیل کو سماعت کے لیے منظور کر کے نوٹس کر دیتے ہیں، ہم آپ کی استدعا پر لارجر بینچ کی سفارش کر دیتے ہیں۔

عدالت نے کہا ہے کہ اپیل میں اہم نوعیت کے نکات اٹھائےگئے ہیں جس کی سماعت لارجر بینچ کرے اور اس کیلیے پانچ یا پانچ رکنی سےبڑا بینچ تشکیل دیا جائے ساتھ ہی عدالت نے سنگل رکنی بنچ کے فیصلے کا پیراگراف 9 معطل کردیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved